بلوچستان نے کے پی کے کو شکست دے کر پہلا پاکستان کپ ٹائٹل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان نے کے پی کے کو شکست دے کر پہلا پاکستان کپ ٹائٹل جیت لیا
بلوچستان نے کے پی کے کو شکست دے کر پہلا پاکستان کپ ٹائٹل جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: پاکستان کپ کے فائنل میں بلوچستان نے دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

 بلوچستان نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا (کے پی کے) کو پہلے بیٹنگ کرنے  کی دعوت دی بعدازاں کے پی کے  کی جانب سے کامران غلام کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

کے پی کے کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 171 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

ریحان آفریدی ناٹ آؤٹ 27، محمد محسن خان 21 اور عادل امین 20 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

مزید برآں بلوچستان کی جانب سے کپتان یاسر شاہ نے 4، خرم شہزاد اور عاکف جاوید نے 2،2 جبکہ اسد شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بلوچستان نے عبدل بنگلزئی  کے ناقابل شکست 80 رنز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 32 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، نئے سفر کا آغاز کردیا

حسیب اللہ خان 45  اور عمران بٹ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کے پی کے کی جانب سے دونوں وکٹیں کپتان خالد عثمان  نے حاصل کیں۔

خیال رہے کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے میں یہ بلوچستان ٹیم کی فرسٹ الیون کی پہلی کامیابی ہے۔

Related Posts