آئی ایم ایف کی تجویز پر جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانیکی تیاریاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: مشرق ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی تجویز پر ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کیلئے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ میں اضارفے کیلئے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کی تجویز دی، بعد ازاں وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی نگرانی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے طے کردہ شرائط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر حکام مختلف شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پہلے ہی نافذ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعووں کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا بتدریج نفاذ اور اس کے دائرۂ کار میں مزید توسیع کا عمل بھی جاری ہے۔ آئی ایم ایف ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خامیوں کی بھی نشاندہی کرچکا ہے جنہیں دور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان نے پہلے ہی ریٹیلرز اور دکانداروں سمیت تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جنہیں سالانہ کم از کم 1200روپے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی جس سے اربوں کی ٹیکس آمدن کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts