اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 3 jan
psx 3 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 1,221.55 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار کی سطح سے بھی نیچے گرگیاجس کے باعث انویسٹرز کے 180 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل مندی رہنے کے بعد تیسرے ہفتے کے پہلے کاروباری روز 100 انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 1,221.55 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار 409.38 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

آج کاروبار کا آغاز ہی غیر یقینی صورتحال سے ہواتھا اورپہلے دو گھنٹوں کے دوران انویسٹرزکی ٹریڈنگ میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران 600 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 632.35 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 515.43 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 751.93 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 315.61 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

آج کاروبار میں 3.02 فیصد کی تنزلی دیکھنے میں آئی جبکہ 15 کروڑ 1 لاکھ 12 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوااورسرمایہ کاروں کے 180 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

Related Posts