پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس40956.58پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس40956.58پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس40956.58پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس616.41پوائنٹس کے اضافے سے40956.58پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاجب کہ73.31فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82ارب96کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت54.17فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے پیٹرولیم،فوڈز،توانائی اور شپنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41056پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس مزکور ہ حد برقرار نہ رکھ سکا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس616.41پوائنٹس کے اضافے سے40956.58پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 284.96پوائنٹس کے اضافے سے17281.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس362.21پوائنٹس کے اضافے سے28930پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب11ارب 45کروڑ68لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب94ارب42کروڑ34لاکھ روپے ہوگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،96میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts