پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46248.45پوائنٹس پر بند ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46248.45پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46248.45پوائنٹس پر بند ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروری کے پہلے ہفتے کا آغاز مندی کا رجحان غالب آگیااور پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 137.09 پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ50.93فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب6کروڑ51لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.45 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46762 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس46190پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی۔

لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس110.71پوائنٹس کی کمی سے19208.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 60.45پوائنٹس کی کمی سے32001.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ219میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب83ارب39کروڑ9لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts