پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا، شاہین کیویز سے بدلنے لینے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہملٹن :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار 20دسمبر کو ہملٹن کھیلا جائیگا ، پاکستانی شاہینوں نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی تیاری کرلی۔

3 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دوسرے میچ کیلئے آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا ۔

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گاہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت کی پوری ٹیم نے 36 رنز پر آؤٹ ہو کر بد ترین ریکارڈ قائم کردیا

شیڈول کے مطابق تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا اس کے علاوہ پاکستان اے کھلاڑی جو اسکواڈ میں شامل ہیں وہ بھی چار ایک روزہ میچز کے علاوہ چھ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے۔

Related Posts