پاک بحریہ کا سمندری طوفان “کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کا سمندری طوفان "کیار" سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن
پاک بحریہ کا سمندری طوفان "کیار" سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمانِ پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے عملے نے سپر سائیکلون کیار سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

پاکستان نیوی کے عملے نے کیار سے متاثرہ کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مشکلات میں گھرے ہوئے عوام کی مدد کی اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز گام آتشزدگی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی امداد کے لیے پہنچ گیا

بحریہ ترجمان کے مطابق کیار نامی سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی لہروں کے نتیجے میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سمندری کٹاؤ سے ٹوٹ جانے والے بند کی دوبارہ تعمیر میں بھی پاکستان نیوی کے عملے نے مدد فراہم کی جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ساحلوں سے سینکڑوں میل دور ہنگامہ برپا کرنے والا سپرسائیکلون “کیار” مزید کمزور پڑ گیا جو جلد ہی ختم ہوجائے گا، تاہم ایک نئے سمندری طوفان “ماہا” نے آمد کا اعلان کردیا۔

 کیار نامی طوفان جو اِس وقت کراچی سے 910 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،اگلے 24 گھنٹوں میں گلف آف عدن میں داخل ہوگا اور شہر قائد سے مزید دور ہوجائے گا، تاہم محکمہ موسمیات نے ماہا نامی نئے طوفان کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں: کیار کے بعد سمندر میں نئے طوفان “ماہا” نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Related Posts