کیار کے بعد سمندر میں نئے طوفان “ماہا” نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیار کے بعد سمندر میں نئے طوفان "ماہا" نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیار کے بعد سمندر میں نئے طوفان "ماہا" نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ساحلوں سے سینکڑوں میل دور ہنگامہ برپا کرنے والا سپرسائیکلون “کیار” مزید کمزور پڑ گیا جو جلد ہی ختم ہوجائے گا، تاہم ایک نئے سمندری طوفان “ماہا” نے آمد کا اعلان کردیا ہے۔

 کیار نامی طوفان جو اِس وقت کراچی سے 910 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،اگلے 24 گھنٹوں میں گلف آف عدن میں داخل ہوگا اور شہر قائد سے مزید دور ہوجائے گا، تاہم محکمہ موسمیات نے ماہا نامی نئے طوفان کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ’’کیار‘‘ کراچی سے 700 کلومیٹردور،پاکستان سے نہیں ٹکرائے گا

ماہا نامی یہ طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں بحیرۂ عرب میں نمودار ہوگا جو ہوا کے دباؤ کو انتہائی تیزی سے تبدیل کردے گا، جس کے باعث سمندر میں بڑے پیمانے پر بارشوں اور طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کیار طوفان کے باعث کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے کچے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے جبکہ طوفان کراچی سے 720 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور کیماڑی بھی طوفان سے متاثر ہوئے جہاں متعدد مکانات زیر آب آ گئے جبکہ طوفانی لہروں کے باعث سمندری پانی مبارک ولیج کی آبادی میں داخل ہوگیا۔

گوادر کی ساحلی بستی میں بھی سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا  جبکہ طوفان کا رُخ عمان کی طرف تھا تاہم طوفانی لہروں نے کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی کو متاثر کیا۔

شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشمہ گوٹھ میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو گھروں سے باہر آنا پڑا، جبکہ کھلے سمندر سے سینکڑوں کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیار طوفان: کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے مکانات سمندری پانی میں بہہ گئے

Related Posts