پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور مواقع کی سرزمین بن کر سامنے آ رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور مواقع کی سرزمین بن کر سامنے آ رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی
پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور مواقع کی سرزمین بن کر سامنے آ رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اُبھرتی ہوئی معیشت ہے جو مواقع کی سرزمین بن کر سامنے آرہا ہے جبکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفیروں کی 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور افریقی خطے میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

افریقی ممالک کے درمیان دفاع و تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افریقہ اور مملکتِ خداداد پاکستان میں متعدد معاملات اور اقدار ایک جیسی ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افریقی خطے کو پاکستان کے ساتھ تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں متوسط طبقے کی زندگی آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں جبکہ افریقی خطہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے حکومتی اقدامات کا ثمر غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے طور پر سامنے آ رہا ہے جس سے معیشت کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول کو سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے قریب  دو روز قبل سماجی تنظیم فکس اٹ نے صدرِ پاکستان  کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی۔ جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: صدر  کے پروٹوکول کو فکس اٹ کی جانب سے روکنے کی کوشش

Related Posts