صدر عارف علوی کے پروٹوکول کو سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے روکنے کی کوشش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIXIT

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول کو سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

وی آئی پی پروٹوکول صدر پاکستان عارف علوی کومہنگا پڑگیا، محمد علی سوسائٹی کے قریب سماجی تنظیم فکس اٹ نے عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے۔

فکس اٹ کراچی کے صدر صداقت علی نے سوشل میڈیا پر صدر عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں : آزادی مارچ کی فنڈنگ سے متعلق اطلاعات ہیں، معلوم ہے فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، جہانگیر ترین

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صاحب الیکشن سے پہلے آپ لوگوں نے بہت بڑے دعوے کئے آپ کو شرم آنی چاہئے۔

اب آپ لوگوں کا یہ حال ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد وی آئی پی موومنٹ میں جا رہے ہیں۔

فکس اٹ کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں فاسٹ ٹریک سے پروٹوکول گزر رہا ہے تاہم دیگر ٹریکس پر عام ٹریفک رواں دواں ہے۔

Related Posts