پاکستانی فنکارائیں وہاج علی کی اداکاری کی معترف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan entertainment industry’s leading ladies raving about Wahaj Ali’s performance as Rumi!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وہاج علی کے نام سے مشہور باصلاحیت اداکار کو ٹیلنٹ کے پاور ہاؤس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ خود تو بولتے ہی ہیں مگر انکا کام بھی کمال ہی بولتا ہے، حال ہی میں ڈرامہ جو بچھڑگئے میں ان کے ادا کیئے رومی کے کردار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے اور اداکار کو ان کے دائیں بائیں سے سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے، یہاں تک کے انڈسٹری کی معروف اداکاراوں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

مایا علی ، یمنیٰ زیدی، نادیہ جمیل اور امر خان سمیت دیگر اداکاراؤں نے وہاج علی کی شاندار اداکاری پر ان کی تعریف کی ہے۔

ان کی ساتھی اداکارہ مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر وہاج علی کے لیے ایک پوسٹ پر دل کی گہرائیوں سے ان کی اداکاری پر ایکشن اور رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ واجو(وہاج ) یہ آپ کی شاندار اکارکردگی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جو بچھڑگئے سے متعلق لکھا کہ ، آپ ایک سچے اداکار ہیں، آپ کو اس شومیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ جس پر وہاج علی نے یمنیٰ زیدی کا شکریہ ادا کیا۔

نادیہ جمیل جنہیں وہاج علی اپنی بہن کی طرح سمجھتے ہیں، انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک کہانی پوسٹ کی اور کہا کہ ایک اداکار مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہاہے، یقینا اس کی سیاست ایک صحیح جگہ پر ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات

امر خان نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ، یہ اس وقت کا ٹی وی پر سب سے بہترین ڈرامہ ہونا چاہیے، جس میں پرفارمنس، ڈائریکشن، ایڈیٹ سمیت سنیماٹو گرافی سب کچھ ہی تو اعلیٰ ہے۔

2021 میں بلاک بسٹر سیریل، فتوراور تنقیدی طور پر سراہی جانیوالی سیریل دل نا امید تو نہیں ، میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے کے بعد وہاج علی نے اپنی پہچان بنائی ہے اور اب وہ جو بچھڑ گئے میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اس سال کااختتام کررہے ہیں، جسے پاکستان میں کسی مرد اداکاری کی بہترین کارکردگی کہا جاسکتا ہے۔

Related Posts