13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے6 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan in south asian games
13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے6 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کھٹمنڈو: نیپال میں جاری 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان نے ایونٹ میں 6گولڈ میڈل حاصل کرلیے ، جب کہ چاندی کے 11 اور کانسی کے15تمغے بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتے۔

13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ہیں، پاکستان نے اب تک کراٹے میں تین ، شوٹنگ میں دو اور تائیکواونڈو میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے جب کہ سعدی عباس نے مائنس 75 کلو گرام میں سونے کا تمغہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

شوٹنگ کے پچاس میٹر ٹیم رائفل کیٹگری میں گلفام عادل، سونیئگ جاوید اور ذیشان شاکر پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن پاکر ملکی پرچم بلند کیا۔ اس سے پہلے کے ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان نے شوٹنگ کے سینٹر فائر پسٹل ایونٹ میں قومی شوٹر نے گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔

سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والوں میں خلیل اختر،غلام مصطفی بشیر اور مقبول تبسم شامل تھے۔شاہ زیب نے تائیکواونڈو کے چون کلوگرام میں گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا۔

اوور 84 کیٹیگری میں پاکستان کے باز محمد نے سلور میڈل جیتا جب کہ نعمت اللہ نے مردوں کے انفرادی کاتا میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹیم کاتا میں نرگس، شاہدہ اور نازگل نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔

مردوں کی ٹیم کاتا میں نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد نے کانسی میڈل حاصل کیا،اقرا انور نے خواتین کے 45 کے جی اور صابرہ گل نے خواتین کے 50 کے جی کراٹے مقابلوں میں برانز میڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ سیریز ناکامی، قومی کرکٹ بورڈ نے عوام کو صبر کی نصیحت کردی

تائیکوانڈو میں مہرالنسا اور شہباز نے پیئر ایونٹ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا جب کہ مہرالنسا نے انفرادی مقابلوں میں بھی برانز میڈل حاصل کیا،اقرا ، آصفہ اور مہرالنسا نے ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا جب کہ ممتاز اور آصفہ کی جوڑی نے پیئر میں برانز میڈل حاصل کیا۔

ٹینس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کی جانب سے اعصام الحق اور عقیل خان نے سنگلز جب کہ عابد اور مذمل نے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔

Related Posts