تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیپیئر: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے 4 وکٹوں سے میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد حفیظ نے 29 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

افتخار احمد 7 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی تکمیل سے قبل 4 گیندوں پر پورا کر لیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے باؤلرز زیادہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ ٹم ساؤدی اور اسکاٹ کیگلیجن نے 2، 2 جبکہ کائل جیمسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا۔

 نیوزی لینڈ کے شہر نیپیپئر میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 63 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف  پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز درکار

Related Posts