نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز درکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز درکار
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز درکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیپیئر: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیپیپئر میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 63 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ نے 35، گلین فلپس نے 31 جبکہ گپٹل نے 19 رنز اسکور کیے۔پاکستانی باؤلر فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی اور حارث آفریدی نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ہیں۔ مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن فہیم اشرف کی گیند پر صرف 1 رن پر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ 2 میچز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ٹم سیفرٹ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس نے 31 رنز بنائے۔ جمی نیشام نے 2 رنز بنائے تاہم ڈیون کونوے نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی بیٹنگ جاری رکھی۔

آخری اوورز کے دوران ڈیون کونوے نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا ٹوٹل 173 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیون کونوے نے 45 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کا اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے چھٹی کا فیصلہ

Related Posts