پاک فوج کا عمران خان کے بیان پر شدید رد عمل، الزامات سختی سے مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا احتجاج، جڑواں شہروں کا سنگم فیض آباد میدان جنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ادارے/اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

Related Posts