کورونا مریضوں کے 300آکسیجن سلنڈر چوری،مقدمہ درج، 4ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Oxygen cylinders, water coolers stolen from Karachi govt hospital

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ایک سرکاری اسپتال میں بڑی واردات کا انکشاف ہوا ہے، اسپتال سے کورونا مریضوں کے لیے رکھے گئے 300 آکسیجن سلنڈر چوری کرلیے گئے ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال کے کورونااسٹور میں چوری کی واردات کے دوران ملزمان آنکھوں کے سامنے 300 سرکاری آکسیجن سلنڈر لے اڑے۔

یہ واردات 22 اکتوبر کو سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں پیش آئی تھی، ملزمان جاتے جاتے 100واٹر کولر بھی ساتھ لے گئے تھے، واردات کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان باقاعدہ ٹرک لے کر سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچے تھے، ادھر ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4ملزمان ٹرک میں 6سلنڈر رکھتے ہوئے پکڑے گئے۔

ملزمان 300آکسیجن سلنڈر اور 100واٹر کولر پہلے ہی لے جا چکے تھے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے مطابق کار میں ایک شخص اس کے پاس آیا تھا، اس نامعلوم شخص نے ٹرک بک کروایا اور کہا لوڈر بھی ساتھ لے لو۔

مزید پڑھیں:رینجرزکی شہر بھر میں کارروائیاں ، 13ملزمان گرفتار

اس کے بعد ہماری گاڑی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داخل بھی کروایا۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں سعیداللہ، ابراہیم، نعمان اور عبدالماجد شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Related Posts