مرغی کے گوشت سے لے کر سبزیوں اور پھلوں تک سب کچھ مہنگا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرغی کے گوشت
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت سے لے کر سبزیوں اور پھلوں تک سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ملک مرغی مزید مہنگی ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر کر دیے گئے۔لاہور میں برائلر مرغی 423روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

اتوار کے روز لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت 377روپے فی کلو رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی ہوئی تاہم انڈے 237روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز درجہ اوّل کی قیمت 85روپے فی کلو ہوگی۔

شہری انتظامیہ کے مقررہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو 75روپے فی کلو، ٹماٹر 45روپے، سبز مرچ 75روپے، ادرک 570 روپے، لہسن 640 روپے، فارمی کھیرے 45روپے، میتھی 100، بینگن 50 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 75 روپے جبکہ شلجم 70روپے فی کلو ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے نرخ نامے کے مطابق شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 90 روپے، دیسی لیموں کی فی کلو قیمت 495 روپے، مٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے، گھیا کدو کی فی کلو قیمت 60 روپے، گاجر چائینہ کی فی کلو قیمت 55 روپے اور کریلے کی قیمت 50 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

 نرخنامے کے مطابق سیب فی کلو 300 روپے، آڑو فی کلو 175 روپے، اسٹرابیری فی کلو125 روپے،خربوزہ فی کلو 85 روپے، فالسہ فی کلو 280 روپے، تربوز فی کلو28 روپے، کھجور ایرانی 470 روپے فی کلوجبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 160 روپے  میں دستیاب ہوگا۔

Related Posts