وفاقی وزیر فواد چوہدری کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry tests negative for coronavirus

کیلیفورنیا :وفاقیوزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

کیلیفورنیا میں کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے امریکی کمپنیوں کو زراعت ودیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کوہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اپنے خطاب کے بعد میڈیاا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد  چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اگلے 10 سالوں میں 30 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:امیرِ قطر کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا جڑی بوٹی والا علاقہ جہلم کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو دس سالوں تک صفر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی سہولیات فراہم کرے گی۔

Related Posts