پشین میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیویز اہلکار شہید، 3 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

One Levies officer martyred, 3 soldiers injured in Pishin
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکارشہید اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بدھ کو فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں سمیت دو درجن مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں اور غیر قانونی اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ پشین کے علاقے کلی منظری میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان تصادم میں چار لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک لیویز اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا، جب کہ تین کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے بتایا کہ لیویز فورس نے 24 مشتبہ مجرموں کو گرفتار کیا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت حمید اللہ ترین کے نام سے ہوئی جب کہ موسیٰ جان، بلال خان اور ظہور آغا زخمی ہوئے۔

Related Posts