مقبوضہ کشمیر، انڈین فوجی نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر، انڈین فوجی نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی
مقبوضہ کشمیر، انڈین فوجی نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے ذہنی دباو کے سبب سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اہلکار کی شناخت تری وید کے نام سے ہوئی ہے۔ ضلع کپواڑہ کی فوجی چھاونی میں فائرنگ کی آواز گونجی جس پر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تری وید زمین پر پڑا تھا جبکہ ارد گرد خون بکھرا ہوا تھا۔

اسپتال منتقلی پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ہلاک فوجی کی لاش آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔ اس طرح رواں ماہ خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کے خلاف بھارتی کسان خواتین بھی میدان میں آگئیں

یاد رہے کہ چند روز قبل سری نگر میں بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔ سرینگر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کرآج خودکشی کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی تعداد 473 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts