المناک سانحہ گلبہار نے ایک ہی خاندان کے 9 چراغ بجھادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nine people of same family killed in Gulbahar incident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سانحہ گلبہار گولیمار میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد زمین بوس ہو نیوالی عمارت میں دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔اردو یونیورسٹی کے پروفیسر فرخ عثمان اور ان کے خاندان کے 9 افراد کی ہلاکت سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، مرحوم کی ایک بیٹی حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھی جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

گرنے والی 6 منزلہ عمارت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر فرخ عثمان جان کی بازی ہار گئے۔حادثہ میں فرخ صاحب کی بوڑھی والدہ، اہلیہ، ایک بیٹا، دو بھتیجے سمیت خاندان کے 9 افراد خالق حقیقی سے جا ملے جب کے فرخ صاحب کی بیٹی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:واٹر بورڈ کی غیر قانونی مافیا کے خلاف کارروائیاں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

اردو یونیورسٹی میں اس حادثے سے انکے انتقال کی خبر کے بعداردو یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بھی شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گو کہ ابھی یونیورسٹی میں تعطیلات ہیں تاہم سوشل میڈیا پر طلبہ نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک شفیق اور قبل استاد سے محروم ہو گئے ہیں۔

طلبہ نے انکی مغفرت کی دعا کے ساتھ ان کی زخمی بیٹٰ کی جلد صحت یابی کے لیے بی دعا کی۔ گولیمار کی فضا سوگوار تھی ہر شخص ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی ہلاکت پر سوگوار تھا۔

Related Posts