واٹر بورڈ کی غیر قانونی مافیا کے خلاف کارروائیاں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ کی غیر قانونی مافیا کے خلاف کارروائیاں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار
واٹر بورڈ کی غیر قانونی مافیا کے خلاف کارروائیاں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد کے ڈھائی کروڑ عوام پانی کو ترس رہے ہیں مگر ہائڈرینٹ مافیا پانی چوری سے باز نہیں آرہا۔ادارہ فراہمی و نکاسی آب (واٹر بورڈ) ان مافیاز کے خلاف مسلسل کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔

گزشتہ روز منگھوپیرکے مضافاتی علاقہ یاروگوٹھ میں پانی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ نے 2ہائیڈرنٹس مسمار جبکہ 2کا قلع قمع کردیا۔

سرکاری لائن سے پانی چوری کیلئے لیے گئے 5 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ واٹربورڈ کی  ملزمان کیخلاف مقدمات کی تیاری مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئر مین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایا ت پر واٹربورڈ کے ڈس کنکشن اسکواڈ نے جمعرات کو منگھوپیر کے علاقہ یاروگوٹھ میں پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی نگرانی میں جاری آپریشن میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل تابش رضا حسنین، ایس ای ڈبلیوٹی ایم آصف قادری ،ایگزیکٹیوانجینئر آغااحمد علی درانی ،فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس شہباز بشیر اور دیگر نے پولیس نفری کے ساتھ حصہ لیا۔

اسی علاقے میں عمارت کے بغیر کھلے علاقے میں چلائے جانے والے مزید 2 ہائیڈرنٹس کا نیٹ ورک اکھاڑ پھینکاگیا۔واٹربورڈ کے عملے نے 48انچ قطرکی سرکاری لائن سے لئے گئے 3انچ قطر کے 4اور2انچ قطر کا ایک کنکشن منقطع کردئیے۔ 

کارروائی کے دوران سیکڑوں فٹ طویل پائپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ متعلقہ تھانے میں پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج  کرارہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ لائن سے بلدیہ ،اتحاد ٹاؤن اور سعید آباد سمیت دیگر علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔پانی چور اس لائن سے غیرقانونی کنکشن لے کرچوری شدہ پانی رات کی تاریکی میں ٹینکروں کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق یومیہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا۔اب یہ پانی شہریوں کو فراہم کیا جائے گا ۔دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ڈس کنکشن اسکوارڈ کوکامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔

Related Posts