کیوی صحافی نے غیرملکیوں کوبٹوہ لے کر پاکستان نہ آنے کی تجویز کیوں دی ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان آنیوالے نیوزی لینڈ کے صحافی نے غیرملکیوں کوبٹوہ لے کر پاکستان نہ آنے کی تجویز دیدی۔

نیوزی لینڈ کے صحافی اینڈریو میکلین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ غیر معمولی طور پر مہمان نواز ہیں اور ایک غیر ملکی ہونے کے ناطے انہیں پاکستان میں کچھ بھی خریدنے کے لیے جیب سے پیسے نہیں دینے پڑتے کیوں کہ لوگ مہمان کہہ کر ان سے پیسے وصول لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

پاکستان میں آزادانہ گھومنے والے اینڈریو میکلین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ میں  گھومنے کا بہت مزہ آیا، یہاں کوئی سیکورٹی مسائل نہیں ہیں۔پاکستان کا اصل مسئلہ منفی رپورٹنگ نہیں بلکہ مثبت رپورٹنگ کا نہ ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کرکٹ کی دنیا کے ایک بڑے آل راؤنڈر ہیں ۔ہم آج تک وہ 1992 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں عمران خان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست کو بھلا نہیں پائے۔

اینڈریو میکلین نے بتایا کہ ان کے پاکستان آنے کا مقصد کرکٹ سے بڑھ کر پاکستان کی سیر کرنا ہے۔

Related Posts