نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam surpasses Virat Kohli in ICC Test rankings

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بلے باز رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن پرفارمنس دینے والے ویرات کوہلی چار درجے نیچے آگئے ہیں اور اب وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کی 8ویں نمبر پر ترقی ہوئی ہے۔

بابر اعظم اب تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے آگے ہیں کیوں کہ ویرات کوہلی اس وقت بری فارم کا شکار ہیں جب کہ بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کراچی ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور بنایا ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر کی میراتھن اننگز شامل نہیں ہے۔

دریں اثناء کوہلی 2019ء میں اپنی آخری بین الاقوامی سنچری اسکور کرنے کے بعد گزشتہ تین سالوں میں سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کے آپریشن میں مدد کی اپیل

ٹیسٹ رینکنگ میں مارنس لبوشین 936 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 872 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسٹیو سمتھ 851 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے، کین ولیمسن 844 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، دیموتھ کرونارتنے 781 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، روہت شرما 754 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے ، ٹریوس ہیڈ 753 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، بابر اعظم 743 پوائنٹس کے ہمراہ 8ویں، ویرات کوہلی 742 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں اور رشبھ پنت 738 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Posts