نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 3 ۔ 2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے کیویز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 اور میتھو ویڈ نے 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسٹوئینس 26 رنز بنا پائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71 رنز بنائے، گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے فتح دلا دی، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

Player of the match: Martin Guptill (71 off 46) 👊

71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ جبکہ ایش سوڈھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے دی

Related Posts