خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا
خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عید الفطر کے دنوں میں ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نو منتخب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے   ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم اور اداروں کی خدمت کا موقع ملا، ری اسٹرکچرل ریفارمز کریں گے، چند دن تک ریلوے فعال ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی جانکاری لینا شروع کر دی ہے، ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، کسی سے بھی کسی قسم کا کوئی انتقام نہیں لینگے اور نہ ہی ہمارے پاس اتنا فالتو وقت ہے، دو باتیں ریلوے کے حوالے سے کروں گا، پنشن اور تنخواہ وقت پر ملے گی، فنڈز کا انتظام کر لیا ہے، عید کے دنوں میں ریلوے کرایوں میں 30 فیصد کمی ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زیادہ تر منصوبے چار سال پہلے والی جگہ پر ہیں، نیب نے تباہی مچائی اور ریلوے کو کام نہیں کرنے دیا، پہلے والا ماحول واپس آگیا، سی او ریلوے سینئر افسر تعینات کیا جائے گا، کسی کو ریلوے سے نہیں نکالا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے کوئی اتنا بڑا چیلنج نہیں، سول ایوی ایشن نیا محکمہ ہے، ریلوے کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا تھا، نالائقی بیڈ گورننس اور تکبر کی وجہ سے عمران خان کو نکالا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  37 ممبران اسمبلی نے عمران خان کو مسترد کیا، کوئی غیر ملکی نہیں، سب پاکستانی ہیں، وہ اپنے آپ کو عقل مند سمجھتے ہیں، بدزبانی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

مزید برآں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو انتقام کی چکی میں پیسا، نیوکلئیر اسٹیٹ انتقام کی بنیاد پر نہیں چل سکتا، پچاس سال پرانی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں چور بنانے کی کوشش کی، دائرہ اسلام سے خارج کرانے کی کوشش کی اور اب کہتے ہیں کہ ہم نے غیر ملکی سازش کی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال دیا گیا، ٹرمپ کے ملنے پر کہا کہ آج دوسرا ورلڈ کپ جیتا، مراسلے کو کسی عدالت میں لے جائیں اور ہمارے خلاف استعمال کریں، اس سازش کو بنی گالا میں تیار کیا گیا، اور اس پر جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے۔

Related Posts