قومی اسمبلی میں بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟
قومی اسمبلی میں بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کیلئے شیڈول طے کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن یکم جون سے شروع ہو کر پورا مہینہ جاری رہے گا، بجٹ سےقبل قومی اسمبلی کا اجلاس  بھی بلایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا بجٹ سے قبل اجلاس بلا کر پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس عید کے بعد 9 مئی کو بلایا جائے گا، رواں پارلیمانی سال کا آٹھواں سیشن 8 دن چلانے کے بعد 16 مئی کو ملتوی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا، پارلیمانی کیلنڈرکےمطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے۔

 آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزت کا راستہ یہی ہے کہ منحرف ایم این ایز مستعفیٰ ہوکر گھر چلے جائیں، سپریم کورٹ

دوسری جانب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گورنر پنجاب کے ساتھ میٹنگ کی، دو، تین وجوہات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، گورنر کے ساتھ اسپیکر اسمبلی حلف لینے کا پابند ہوتا ہے، حمزہ شہباز کی درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کا کوئی جواز ہے ؟ صدر نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے حلف نہیں لے سکتا، بیمار ہوں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب قانون اور آئین کے مطابق نہیں ہوا، ایک خاتون ایم پی اے تشدد کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے سب کچھ روک دیا جائے۔

Related Posts