نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم، پاکستانی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو کہاں پر دیکھ سکتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔

آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔

تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق فلم دنیا بھر میں 100 سے 130 کروڑ روپے کا بزنس کرے گی۔

چونکہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کی نمائش پر پابندی ہے، تو ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی شاہ رخ خان کی فلم جوان کو کہاں پر دیکھ سکتے ہیں:

جوان

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

کاسٹ

جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی جوان کو کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

ایسی اطلاعات ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، اس کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں جس میں اس کے ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق بھی شامل ہیں۔

فلم نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

نیٹ فلکس پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے ابھی تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے لیکن ایسی امید کی جارہی ہے کہ فلم کو 2 مہینے سینما کی نمائش کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts