شاہ رخ کے بیٹےکو گرفتار کرنیوالا این سی بی عہدیدار بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ کے بیٹےکو گرفتار کرنیوالا این سی بی عہدیدار بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا
شاہ رخ کے بیٹےکو گرفتار کرنیوالا این سی بی عہدیدار بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والا این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) کا عہدیدار سمیر وانکھیڈے مراٹھی اداکارہ کرانتی ریڈکر کا شوہر ہے جس نے خان گھرانے کے چشم وچراغ کو منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرانتی ریڈکر نے اپنے شوہر کے متعلق فخر کا اظہار کرتے ہوئے کا کہ سمیر محنتی اور اسٹریٹ فارورڈ انسان ہیں جو اپنے  زیرِ تفتیش کیسز کا گھر میں ذکر کرنا پسند نہیں کرتے اور کام پر جان چھڑکتے ہیں۔ 

مراٹھی اداکارہ کا کہنا ہے کہ سمیر اپنے کام کے باعث ذاتی کام چھوڑ دیتے ہیں۔ ہماری شادی 29 مارچ 2017 کو ہوئی۔ دسمبر 2018 میں ان کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ رواں ماہ 3 اکتوبر کو این سی بی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران آریان کو گرفتار کر لیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے علاوہ کیس میں کل 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 3 روز قبل ممبئی میں ہونے والی این سی بی کی یہ چھاپہ مار کارروائی کروز شپ میں ہونے والی پارٹی پر کی گئی۔ اگلے روز عدالت نے آریان خان کا 3روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار فہد مصطفیٰ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال تباہ کن ہے جو نوجوان نسل پر اثر انداز ہورہا ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی 2 کے اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات حقیقی طور پر تباہ کر رہی ہیں جو آسانی سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کیلئے پیغام

Related Posts