ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کے کپڑے اور موبائل کنویں سے برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کے کپڑے اور موبائل کنویں سے برآمد
ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کے کپڑے اور موبائل کنویں سے برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات تیز کردی ہیں، مقتول کے کپڑے اور جلا ہوا موبائل فون جام ہاؤس کے قریب کنویں سے برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جام ہاؤس کے قریب میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کنویں سے مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اورکپڑے برآمد ہوئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد ناظم جوکھیو کے کپڑے اور موبائل فون کنویں میں پھینک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

80 سالہ ضعیف خاتون سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار

شوہر بیرون ملک مقیم، بیوی سے سسرالیوں کا نارواسلوک، خودکشی کرلی

بعد ازاں کنویں کو آگ لگا دی گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کنویں پر تفتیش کیلئے آئی۔ برآمد کیا گیا موبائل فون کا اچھا خاصا حصہ جل کر راکھ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی اشیاء کو لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

تفتیشی حکام کے مطابق موبائل فون اور کپڑوں کا فانزک آڈٹ کرنے کیلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری سے خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پولیس نے رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس اور 2 ملازمین سمیت 5 افراد کو ناظم جوکھیو کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد رکن اسمبلی جام اویس کی قتل کے وقت موجودگی کے شواہد ڈھونڈ نکالے۔ مقتول اور ملزم کی لوکیشن میچ کرگئی، مبینہ ملزم رکنِ قومی اسمبلی جام کریم تاحال پولیس کی گرفت میں نہ سکا۔

ذرائع کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ ملزم جام اویس کے فارم ہاؤس سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرکے ڈیجیٹل ریکارڈ کو کیس کا حصہ بنالیا گیا جبکہ گواہوں کے بیانات اور مقتول کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا۔

 

Related Posts