نوازشریف کانام ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا، پیرکوبیرون ملک روانگی متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
نوازشریف کانام ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا، پیرکوبیرون ملک روانگی متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سےاب تک نہ نکالاجاسکا، نوازشریف کی پیرکو بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جبکہ ان نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر کا سامنا ہے، قومی احتساب بیورو(نیب) اور وزارت داخلہ کے درمیان خط اور جوابی خط کے بعد معاملہ پیر تک مؤخر ہوگیا ہے۔

گزشتہ روزقومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غیر مشروط طور پر مثبت جواب دینے سے انکار کردیا تھااور کہاتھا کہ نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہییں۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب اور وزارت داخلہ کو میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے الگ الگ درخواستیں دی تھیں۔ اس سلسلے میں نیب نے اپنا جواب وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے لیکن اس میں نیب نے واضح موقف سے گریز کیا ہے۔

جوابی خط میں کہا گیا ہےکہ غیرمشروط طورپر مثبت جواب نہیں دے سکتے، میڈیکل رپورٹ نیب کو فراہم کی جائے، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہییں، حکومت نواز شریف کا نام خود ای سی ایل سے نکال سکتی ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا، نواز شریف کی ایئر ایمبولنس کی بجائے کمرشل طیارے سے روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نواز شریف کے ساتھ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کی ایمریٹس، قطر اتحاد اور پی آئی اے سے بکنگ کرائی گئی ہے، نواز شریف قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 629سے لندن روانہ ہوں گے، ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27نومبر درج ہے۔

Related Posts