فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL6

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت مل گئی ،نسیم شاہ کو پری آرائیول کوروناٹیسٹ کے بعد دوبارہ آئیسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ پاکستان سے پرواز کرنے والی تیسری چارٹرڈ فلائیٹ پر ابوظہبی روانگی کے اہل ہوں گے،پاکستان میں بائیو سیکیور پروٹوکولز کے مطابق ایک پری آرائیول ٹیسٹ، ہوٹل میں آئیسولیشن اور دوبارہ ٹیسٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 بمقابلہ ٹیسٹ کرکٹ: وہ انتخاب جس نے کھیل کو تبدیل کردیا

دوسری جانب بھارت اور جنوبی افریقہ سے آنے والی پرواز کو یو اے ای میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والی پرواز کو یو اے ای میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی،ان پروازوں میں براڈکاسٹ کریو میں شامل بھارتی اور جنوبی افریقی شہریوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

دونوں ممالک سے آنے والی چارٹرڈ فلائیٹس جلد پرواز کریں گی،پاکستان میں باقی رہ جانے والے تمام افراد کو ویزے ملتے ہی یہاں سے چارٹرڈ فلائیٹ کو حتمی شکل دی جائے گی،ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے دو روز میں کردیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بھارت سے سفر کرنے والے براڈکاسٹ کریو کو بھی یو اے ای میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

Related Posts