بہادر آباد میں 28سال سے موجود انڈین ڈوسا فوڈ، ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہادر آباد میں 28سال سے موجود انڈین ڈوسا فوڈ، ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ
بہادر آباد میں 28سال سے موجود انڈین ڈوسا فوڈ، ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے باسی لذیذ کھانوں اور فاسٹ فوڈ کے شوقین ہیں، جس میں ذائقہ دار کھانے اور دیگر پکوان شامل ہیں، ڈوسا فوڈ کے مالک نے کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے ایک منفرد چیز متعارف کرائی، جس کا احوال پیش خدمت ہے۔

ڈوسا فوڈ کے مالک نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈوسا، یہ ساؤتھ انڈین فوڈ ہے، یہ مدراس کی ڈش ہے، انہیں اسی جگہ پر کام کرتے ہوئے 28سال ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری تیسری فوڈ گاڑی ہے، جس سے سروس فراہم کی جارہی ہے، پہلی گاڑی بنائی وہ استعمال کر کرکے ختم ہوئی پھر دوسری اور اب یہ تیسری گاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو عام طور پر روٹی کھاتے ہیں وہ میدے یا آٹے کی ہوتی ہے، یہ جو روٹی ہے اسے چاول اور ماش کی دال سے تیار کیا جاتا ہے، جس کے باعث اس کا فوڈ ویلیو مختلف ہوگیاہے، اسے عام روٹی کی طرح نہیں بنایا جاتا، اس کے بنانے کا طریقہ مختلف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مختلف چیز ہے، کھانے میں بھی جلدی ہضم ہوجاتا ہے، آئل کم لیتا ہے، انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہم جب پراٹھا لیتے ہیں، تو کوشش ہوتی ہے کہ وہ کڑک ہو اس لئے اُس میں ہم زیادہ گھی ڈلواتے ہیں، پھر اُس کا نقصان ہوتا ہے، اس سے بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لیکن ہم جو ڈوسا فوڈ بنارہے ہیں اس میں آئل کم استعمال ہوتا ہے، مگر چاول اور ماش کی دال کی وجہ سے یہ کرسپی ہوجاتا ہے، ہم برانڈڈ آئل استعمال کرتے ہیں، ہر چیز گھر میں بنتی ہے، ظاہر جب آپ کھا کر جائیں گے تو آپ اچھا محسوس کریں گے، تو دوبارہ اپنے دوستوں کو بھی لائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتنا مہنگائی بھی نہیں ہے، اس کی قیمت ہم نے 400روپے مقرر کی ہوئی ہے اور یہ 6مہینے پرانے ریٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ کوکونٹ ساس ہوتی ہے، ویجیٹیبل دال ہوتی ہے، یہ ایک بالکل مختلف اور منفرد فوڈ ہے، اسے ضرور ٹیسٹ کریں۔

Related Posts