ہمارا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، مراد سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ’ارشد شریف کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا گیا نہ سیل فون ملے گا نہ ہی لیپ ٹاپ، کل خبر چلائی گئی کہ ارشد شریف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

لندن میں پارٹی کی مہنگی پراپرٹیز پر جھگڑا، بانی متحدہ کے پرانے ساتھی عدالت پہنچ گئے

مراد سعید نے یہ بھی کہا ’ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا میڈیا کھیلا جا رہا ہے، کل خبر چلائی گئی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے، ارشد شریف کی میت آپ وصول کرنے گئے تھے چیزیں آپ کو ملنی چاہیے تھیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ’میڈیا سے پتا چلا کہ ایف آئی اے نے مجھے طلب کیا ہے، ارشد شریف کی میت کو جب حوالے کیا گیا تو ساتھ لفافہ بھی تھا جو سیل نہیں تھا۔‘

Related Posts