قسام کے مجاہد نے میدان جنگ سے عرب ٹی وی کے تجزیہ کار سے انوکھی فرمائش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عرب دنیا کے سوشل میڈیا پر ایک جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے معنی ہیں: “اپنی رائے دیں اے دُوَیری” یہ وہ جملہ ہے جو شمالی غزہ میں قسام کے ایک مجاہد نے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کے بعد عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے عسکری تجزیہ کار میجر جنرل (ر) فائز الدُوَیری کو مخاطب کرکے زور دار آواز میں ادا کیا۔

  قسام کے مجاہد کا یہ جملہ اس وقت سامنے آیا جب شمالی غزہ کے علاقے حُجر الدیک میں قسام بریگیڈز کے مجاہدین کی ایک تباہ کن کارروائی کی ویڈیو حماس کے تعلقات عامہ کے شعبے کی جانب سے نشر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قسام کے مجاہدین نہایت قریب سے میزائل کے ذریعے ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بناتے ہیں۔ میزائل جونہی اسرائیلی ٹینک کے پرخچے اڑاتا ہے، ایک مجاہد اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے الجزیرہ کے عسکریہ تجزیہ کار میجر جنرل (ر) فائز الدویری کو مخاطب کرکے زور دار نعرہ بلند کرتا ہے کہ دویری! اب تجزیہ کریں۔

حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جونہی یہ ویڈیو نشر کی گئی، قسام کے مجاہد کے ان الفاظ کی گونج مراکش سے خلیج تک پوری عرب دنیا میں سنائی دینے لگی۔

میدان جنگ سے میجر جنرل الدویری کو قسام کے مجاہد کا یہ براہ راست پیغام دیکھتے ہی دیکھتے ہیش ٹیگ “#Analy_ya_Duwairi” کے ساتھ اردن، قطر، مصر اور الجزائر سمیت تمام عرب ممالک میں ٹرینڈ لسٹ میں سرفہرست آگیا۔

یہ جملہ اب پوری عرب دنیا کی دل کی آواز بنا ہوا ہے اور ہر طرف اس کو فخریہ طور پر دہرایا جارہا ہے۔

دوسری طرف یہ جملہ سامنے آنے پر الجزیرہ ٹی وی نے بھی اس کو بڑے اہتمام سے اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔

مجاہد کے پیغام اور فرمائش پر الجزیرہ کے عسکری تجزیہ کار میجر جنرل فائز الدویری نے بھی دلکش جواب دیا۔ انہوں نے اسکرین پر یہ ویڈیو نشر کی اور جیسے ہی مجاہد کا پیغام ختم ہوا، آن دی اسکرین جنرل فائز الدویری نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا: ہاں ضرور، میں تجزیہ کروں گا۔

میجر جنرل فائز الدویری الجزیرہ سے وابستہ عسکری امور کے ماہر ہیں، وہ طوفان اقصیٰ کے بعد سے مسلسل الجزیرہ پر تجزیے پیش کررہے ہیں، جنہیں عرب دنیا میں بہت توجہ سے سنا جاتا ہے۔

قسام کے جانباز کی جانب سے میدان جنگ سے اس براہ راست پیغام سے ثابت ہوتا ہے کہ قسام کے مجاہدین اس شدید ترین جنگی صورتحال میں بھی دنیا کے حالات سے باخبر رہنے کیلئے وقت نکالتے ہیں اور جنرل دویری کے تجزیوں کو پسند کرتے ہیں۔

ساتھ ہی اس واقعے سے یہ بھی بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف برسر پیکار فلسطینی جانبازوں کا مورال بہت بلند ہے۔

Related Posts