پنجاب میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، موٹروے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

motorways closed due to fog in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں دارالحکومت لاہور،پتوکی، اوکاڑہ، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند کے ڈھیرے، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، موٹروے بند، موٹروے پولیس نے لوگوں کو سفری ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور،پتوکی، اوکاڑہ، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 30 میٹر ہے۔

موٹروے ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردی گئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں بھی دھند ہے۔

موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹروے شہریوں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔ شہری آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں اس وقت شدید دھند ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سفرکے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

Related Posts