ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند
ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر کے میدانی علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ موٹر وے مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں اور صوبہ پنجاب کے اکثر شہروں میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ موٹر وے ایم 3فیض پور سے رجانہ انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 2لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک دھند کے باعث بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند ہے۔ نیشنل ہائی وے این 5 پر بھی کئی مقامات دھند سے متاثر ہیں۔ حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے دوران مجبوراً سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے میدانی علاقوں پر دھند کا راج  برقرار رہا جبکہ موٹر وے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

 دھند کے باعث شہریوں کو 2 روز قبل بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ موٹر وے ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر تک بند کردیا گیا  جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  میدانی علاقوں پر دھند کا راج برقرار، موٹر وے پشاور سے اسلام آباد تک بند

Related Posts