اسلام آباد میں لیڈی کانسٹیبل کا مبینہ قتل، مزید انکشافات سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں لیڈی کانسٹیبل کا مبینہ قتل، مزید انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد میں لیڈی کانسٹیبل کا مبینہ قتل، مزید انکشافات سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں پراسرار حالات میں مبینہ طور پر قتل کی گئی لیڈی کانسٹیبل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ مقدمے کے متعلق مزید انکشافات بھی سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق  مبینہ طور پر ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ کے لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم خاتون کانسٹیبل کو ظلم پر خاموش رہنے پر مجبور کر رہا تھا۔ 20 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا کو سید عارف شاہ کی رہائشگاہ پر قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کا تصادم، سابق وائس چانسلر اور متعدد طلبہ زخمی

پولیس کے تفتیش کاروں نے ایس پی ٹریفک کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھے کر لیے جو خود کو قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم تفتیش کاروں کو ایس پی ٹریفک پر ہاتھ ڈالنے کیلئے مقتولہ کی تفصیلی میڈیکولیگل رپورٹ (ایم ایل آر) کا انتظار ہے۔

تھانہ آبپارہ کے ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ نے تفتیشی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقتولہ اقراء کو اپنی بیٹی کہنے والے ایس پی ٹریفک کے متعلق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ حقیقت گھناؤنی ہے اور درحقیقت عارف شاہ ہی پولیس کانسٹیبل کے قاتل ہیں۔

تفتیش کاروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایس پی عارف شاہ نے مقتولہ کو اس وقت قتل کیا جب وہ ناجائز تعلقات سے دستبردار ہونا چاہتی تھی۔ اسے کوئی نشہ آور چیز پلائی گئی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایس پی کی سرکاری گاڑی لیڈی کانسٹیبل کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سے باقاعدگی سے پک اور ڈراپ کرتی تھی۔ ملزم کو بیرونِ ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے پاسپورٹ نمبر بھی ایف آئی اے کو دیدیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے دریں اثناء ڈی ایس پی ٹریفک کو ایس پی ٹریفک کا چارج دے دیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تفصیلی میڈیکولیگل رپورٹ آنے کے بعد ہی کیس کے متعلق مزید حقائق سامنے آسکتے ہیں۔ 

Related Posts