کورونا وائرس سے مزید 1 ہزار 80 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 1 ہزار 80 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 1 ہزار 80 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 1 ہزار 80 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 2 لاکھ 45 ہزار  850 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 7 ہزار 378  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 88ہزار 441 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 180ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے پر متاثرہ افراد کے کیسز کی تعداد 456 ہو گئی ہے جبکہ  سب سےزیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ کیے گئے۔

صوبۂ سندھ میں حکومت نے تصدیق کی کہ سکھر اور کراچی میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی

Related Posts