پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز: متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 456 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 456 تک پہنچ گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 456 تک پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے پر متاثرہ افراد کے کیسز کی تعداد 456 ہو گئی ہے جبکہ  سب سےزیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ کیے گئے۔

صوبۂ سندھ میں حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سکھر اور کراچی میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ میں 23 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں وائرس کی روک تھام کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ شب 2 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ڈیرہ غازی خان میں 55 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ بلوچستان میں 81 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 25 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخواہ میں 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ دو روز قبل دونوں مریضوں کی وفات مردان اور پشاور میں ہوئی۔ 

Related Posts