دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کی نیٹ فلکس سیریز میں مردہ ٹوکیو کی واپسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کی نیٹ فلکس سیریز میں مردہ ٹوکیو کی واپسی
دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کی نیٹ فلکس سیریز میں مردہ ٹوکیو کی واپسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی پر مبنی نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ میں اپنی غیر متوقع قربانی سے ناظرین کو صدمے میں مبتلا کرنے والی ٹوکیو کی موت کیلئے شاید ہی کوئی مداح تیار تھا جس کی واپسی کے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ میں پروفیسر اور ان کی ٹیم آخری بار بینک آف اسپین کے اندر ریڑھ کی ہڈی میں سرسراہٹ پیدا کردینے والی کہانی کا حصہ بنے گی۔ سیزن 5 میں ٹوکیو کی مبینہ موت اور سیزن 4 میں نیروبی کی موت کے بعد ناظرین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منفرد عروسی ملبوسات سے مزین ہم برائیڈل ویک کا 10دسمبر سے آغاز

کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت

نیٹ فلکس پر منی ہائسٹ دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ ناظرین ڈکیت گروہ کی زندگی اور موت کے متعلق مختلف چہ مگوئیوں میں مصروف ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔ دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی پر مبنی سیریز کا آخری سیزن شروع ہونے والا ہے۔

آج ہی منی ہائسٹ کے آخری سیزن کا آغاز ہوگا۔ اب تک ناظرین نے سیریز کے 5 ناقابلِ یقین سیزنز کو بھرپور دلچسپی کے ساتھ دیکھا جس کے ساتھ بہت سے ایسے سوالات نے جنم لیا جن کا جواب صرف آخری سیزن میں ہی دستیاب ہوسکے گا۔

ٹوکیو کی واپسی

آخری سین میں ٹوکیو کو پولیس کی طرف سے بھیجی گئی فورس کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کردیا جاتا ہے۔ آخری منظر میں اس کے سر پر کوئی بندوق لیے کھڑا نظر آتا ہے تاہم اس سے قبل کہ وہ گولی چلائے، ٹوکیو مسکرانے لگتی ہے۔

 ٹوکیو کے پاس ایسی چیز ہے جس سے شاید وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوجائے۔ آخری قسط ایک دھماکے کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے لیکن ٹوکیو گرنیڈ کے ذریعے مرتی ہے یا نہیں، ایسا کوئی سین نہیں دکھایا گیا۔ ممکن ہے کہ ٹوکیو آخری سیزن میں کوئی کرشمہ کردکھائے۔ 

 

Related Posts