وفاقی حکومت نے خواتین کے حقوق پر 2 مختصر فلمیں آج ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے خواتین کے حقوق پر 2 مختصر فلمیں آج ریلیز کرنے کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے خواتین کے حقوق پر 2 مختصر فلمیں آج ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میں  خواتین کے وراثتی اور جائیداد کے حوالے سے حقوق پر 2 مختصر فلمیں آج ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آج 11 اگست کے روز ہم ریلز فار رائٹس کے تحت 2 مختصر فلمیں نشر کریں گے جن میں پاکستان میں موجود خواتین کے وراثتی حقوق کو موضوع بنایا گیا ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر  شیریں مزاری نے کہا کہ آگاہی فلمز کی طرف سے خواتین کے حقوق پر حصۂ اول اور دوم کے نام سے 2 مختصر فلمیں وزارتِ انسانی حقوق کے فیس بک پیج پر آج شام 6 بجے دیکھی جاسکیں گی جن میں خواتین کے حقوق پر شعور و آگہی بیدار کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی اپنی 46ویں سالگرہ آج منائیں گی

Related Posts