شہرت سے بھرپور زندگی کے 46 سال مکمل، حدیقہ کیانی اپنی سالگرہ آج منائیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرت سے بھرپور زندگی کے 46 سال مکمل، حدیقہ کیانی اپنی سالگرہ آج منائیں گی
شہرت سے بھرپور زندگی کے 46 سال مکمل، حدیقہ کیانی اپنی سالگرہ آج منائیں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی آج 46 برس کی ہو گئی ہیں ، 90ء کی دہائی سے اب تک شہرت پانے والی حدیقہ کیانی اپنی سالگرہ آج منائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ اور گیت نگار حدیقہ کیانی نے کلاسیکی موسیقی کے ساتھ ساتھ پاپ گلوکاری بھی کی اور دونوں میدانوں میں عوام سے داد پائی۔

سن 1995ء میں راز اور 1998ء میں روشنی جیسے البم دینے والی حدیقہ کیانی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کے باعث  شہرت ملی جبکہ حدیقہ کیانی گائیکی کے چند اہم ناموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں۔

اپنی گائیکی کے دم پر حکومتِ پاکستان سے تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی حدیقہ کیانی نے بے شمار گیت گائے جن میں سے زیادہ تر ہٹ رہے اور گلوکارہ کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملی۔

اب تک گلوکارہ حدیقہ کیانی کم و بیش 30 کے قریب ایوارڈز، اعزازات اور تمغے حاصل کرچکی ہیں اور اپنے گیتوں کی بدولت عوام الناس میں بے حد مقبول ہیں۔ سالگرہ کے موقعے پر بے شمار مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیا۔ گانے کو ترکش، اردو اورکشمیری زبان میں پیش کیا گیا۔

حدیقہ کیانی نے گزشتہ ماہ بیان دیتے ہوئے  کہا کہ کشمیر میں شروع کی گئی خونریزی آج تک جاری ہے، ہر سال کشمیری قوم اپنے شہداء کی یاد میں دن مناتی ہے۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ مل کر شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت

Related Posts