لاہور میں قتل ہونیوالی ماڈل سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی، قاتل کی شناخت ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

model nayab's killer identified

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : ڈیفنس بی کے علاقے میں قتل ہونیوالے 29 سالہ ماڈل نایاب سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی، پولیس نے مبینہ قاتل کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مبینہ قاتل کی شناخت ہوگئی ہے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملز م نے ماڈل نایاب کو تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہواتھا۔

مزید پڑھیں:لاہور کی معروف ماڈل نایاب قتل، گھر سے برہنہ حالت میں لاش برآمد

واقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی،مدعی نے پولیس کوبتایا کہ میں بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔

مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Posts