لاہور کی معروف ماڈل نایاب قتل، گھر سے برہنہ حالت میں لاش برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Husband kills wife in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گھر سے ایک ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ،مقتولہ کا نام نایاب اور عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر ماڈل کوموت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔Model nayab Lahoreواقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی،مدعی نے پولیس کوبتایا کہ میں بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی۔

مزید پڑھیں:طالبِ علم سے زیادتی، سوشل میڈیا صارفین کا مفتی عزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

گزشتہ سال ساہیوال میں اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لی۔فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اور اداکارہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

Related Posts