مشعال ملک کا اسرائیل کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو سلام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشعال ملک کا اسرائیل کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو سلام
مشعال ملک کا اسرائیل کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو سلام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے والے مظلوم مگر بہادر فلسطینیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور کشمیر میں نہتے اور معصوم افراد کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے کشمیر و فلسطین پر ہونے والے ظلم و ستم پر سختی سے اپنے ہونٹ بھینچ رکھے ہیں کیونکہ ظلم کا شکار ہونے والے لوگ مسلمان ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین نے کہا کہ میں بہادر کشمیری و فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں جو بے حد بہادری اور ہمت و حوصلے کے ساتھ اسرائیل اور بھارت کا ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔ 

قبل ازیں کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ قید کیے گئے کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا، بھارتی فوج کا جبر، بربریت اور ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

اپنے بیان میں رواں ماہ 6 مئی کے روز مشعال ملک نے اشرف صحرائی کی شہادت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کا ایک اور چراغ گل ہو گیا جو اپنے پیچھے بہادری دلیری اور قربانیوں کی لمبی داستان چھوڑ گیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی فوج کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی، ،مشعال ملک

یاد رہے کہ اِس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا خطہ تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔

رواں برس 5 فروری کو یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ہر سال آج کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کی شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔مشعال ملک

Related Posts