ہندوستانی فوج کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی، ،مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا،ہندوستانی فوج کا جبر بربریت ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔مشعال ملک نے کہاکہ یہ چراغ اپنے پیچھے بہادری دلیری اور قربانیوں کی کوئی داستاں چھوڑ گیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حراست میں اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج کا جبر بربریت ظلم و ستم کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ تہاڑ جیل میں قید کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

مزید پڑھیں:افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی صدر

انہوں نے کہاکہ تہاڑ جیل سیل نمبر 6 میں قید 444 خواتین میں سے 57 خواتین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے۔ انہوں نے کہاکہ اس سیل میں حریت رہنما آسیہ اندرابی بھی موجود ہیں،تہاڑ جیل میں قید ایک کشمیری خاتون کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں ہیں،انکی جان کو بھی خطراک لاحق ہیں،بھارت کورونا کی آڑ میں تحریک آزادی دبانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ کشمیری قوم سے درخواست ہے باہر نکلو اور اپنے عزیم لیڈر کو بھرپور طریقے سے الوداع کرو۔

Related Posts