راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال
راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل کی گئی میٹرو بس سروس آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی و سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس معطل کردی گئی تھی جو آج بدھ کے روز سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔

میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے پاک سیکرٹریٹ تک چلائی جائے گی۔ صدر راولپنڈی تا فیض آباد سروس قبل ازیں کورونا کے باعث جبکہ فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک احتجاج کے باعث بند کی گئی تھی۔

سیاسی و مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس 12 اپریل کے روز مکمل طور پر بند کردی گئی۔ احتجاج اور دھرنے کے باعث میٹرو بس منصوبے کو 20 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

لیاقت باغ اور کمیٹی چوک میٹرو اسٹیشنز پر بس کے آٹومیٹک دروازوں، شیشوں، سینسرز، ٹف پیورز اور دیگر سازوسامان کو نقصان پہنچایا گیا۔ احتجاج کے اختتام کے اعلان کے بعد میٹرو بس سروس آج سے بحال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی زبردست کمی

Related Posts