سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی، نئی قیمت 1لاکھ3ہزار600روپےہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہو گئی ۔ صرافہ مارکیٹوں میں قدر 700 روپے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 7 سو 73 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد ، حیدر آباد ، سکھر ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 6 سو روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح سے 10 گرام سونے کی قیمت بھی مذکورہ صرافہ مارکیٹوں میں 600 روپے گر گئی جس کے بعد نئی قیمت 88 ہزار 820 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1350 روپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کا لاہور سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Related Posts