محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں جمعے سے پیر تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی کراچی میں جمعے سے پیر تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے پیر تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں بارش کا سسٹم داخل ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

کراچی میں اس وقت گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہوا کی آمدورفت معمول سے قدرے کم ہے۔ آج بھی کہیں کہیں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ کراچی میں پڑنے والی یہ پھوار کل تک موسلادھار بارش کی شکل اختیار کر لے گی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا  کراچی میں داخل ہونے والا سسٹم گہرے ڈپریشن سے عام ڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے اور یہ گزشتہ سسٹم سے زیادہ طاقتور دکھائی دیتا ہے۔

دس سے گیارہ اگست تک شہر میں تیز بارش ہوگی۔ بادل خوب برسیں گے اور کراچی کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیئے: عید الاضحٰی کے موقعے پر کراچی میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات

Related Posts